Leave site
Skip to content

اُردُو (Urdu)

برائے مہربانی مندرجہ ذیل فہرست سے چنیں :

  • پولیس سے رابط کریں اورجرم کی رپورٹ کریں
  • امتیازی سلوک کس کو کہتے ہیں
  • اپنا قریب ترین پولیس اسٹیشن کس طرح تلاش کریں
  • اپنے مقامی علاقے کے مسائل کے بارے میں کس طرح ہمیں بتائیں  
  • ہمارے زیر نگرانی علاقے
  • گھر سے باہرہوں تو یہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں
  • اسلحہ اور منشیات
  • سڑکیں استعمال کرنا  

پولیس سے رابط کریں اورجرم کی رپورٹ کریں

پولیس یہاں پر آپ کی مدد کے لیے ہے ۔ اگر آپ کسی جرم کا شکاہر ہوئے ہیں یا آپ کے خیال میں آپ کے ساتھ امتیاز برتا گیا ہے تو برائے مہربانی جتنی جلدی ممکن ہو سکے پولیس کو کال کریں ۔

امرجنسی کی صورت حال میں پولیس، فایر سروس یا امبولینس  کے محکموں سے بات کرنے کےلیے999  ڈایل         کریں ۔

امرجنسی نہیں ہے مگر آپ پولیس سے بات کرنا چاہتے ہیں تو رات دن چلنے والے غیر امرجنسی نمبر 101   کو کال کریں ۔

معمولی جرائم جن پر پولیس کی فوری توجہ درکا رنہ ہو ان کی اطلاع آپ ہمیں ہماری ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں :  www.avonandsomerset.police.uk/contact

جن لوگوں کو سنائی نہیں دیتا یا جن کو بولنے کی مشکلات ہیں ان کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے  ہم سے  ‘ٹائپ ٹاک’  نظام کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

امتیاز ی سلوک

امتیازی سلوک اس کو کہتے ہیں جب دیگر لوگو ں کی بنسبت کسی شخص سے مندرجہ ذیل کی بنا پر مختلف قسم کا برتاؤ کیا جائے  :

–  نسل

–  مذہب

–  جنسی رجحان

–  اُن کی معذوریاں

امتیازی سلوک کئی طرح کا ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر بدزبانی، ہراسیمگی،  حملہ آور ہونا،  پراپرٹی کو نقصان پہنچانا، ڈرانا دھمکانا یا دیواروں پر نازیبا کلمات لکھنا ( گریفیٹی) ۔

آپ کے خیال میں اگر آپ کے ساتھ امتیاز برتا گیا ہے تو برائے مہربانی اوپر درج نمبروں پر کال کرکے پولیس سے رابطہ کریں یا تحریر میں اس پتے لکھیں : Action on Hate Crime, PO Box 37, Valley Road, Portishead, Bristol, BS20 8QJ یا رازدارنہ طور پر ہماری ویب سائٹ پر اطلاع دیں :  www.avonandsomerset.police.uk/contact

اپنا قریب ترین پولیس اسٹیشن کس طرح تلاش کریں

پولیس اسٹیشنوں کے پتے اور دفتری اوقات سے متعلق معلومات آپ کو ہماری درج ذیل ویب سائٹ سے مل سکتی ہے یا 101  پر کال کرکے : www.avonandsomerset.police.uk/contact

اپنے مقامی علاقے کے مسائل کے بارے میں کس طرح  ہمیں بتائیں

 اپنے مقامی علاقے کے مسائل سے متعلق  اگر آپ کوتشویش ہے تو ان کے بارے میں ‘پارٹنرز اینڈ کمیونٹیز ٹوگیدر’   (Partners and Communities Together)  یعنی ‘پی اے سی ٹی’ کے توسط سے آپ ہمیں  ترجیحی بنیاد پر بتا سکتے ہیں ۔ ایسا کرنے کے لیے آپ آن لائن جاکر ترجیحی درخواست کر سکتے ہیں، یا مقامی پولیسنگ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں یا مقامی سطح پر ترجیح دیے جانے والے معاملات سے متعلق میٹنگ میں شریک ہو سکتے ہیں ( جیسے، نیبر ہُد فورمز، سَیفر اسٹرانگر کمیونٹی گروپس اور  ‘پی اے سی ٹی’ میٹنگوں وغیر میں جا کر ۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ یہ میٹنگیں انگلش میں چلتی ہیں) ۔ ہم آپ کی اور اپنے پارٹنرز کی شراکت داری میں کام کرکے مقامی مسائل کے مناسب ترین حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے یہ ویب سائٹ دیکھیں : www.avonandsomerset.police.uk/your-area

  

ہمارے زیر نگرانی علاقے

اَیوَن اور سمرسیٹ پولیس، برسٹل، باتھ اور ویلس کے شہروں اور سمرسیٹ اور ساؤتھ گلاؤسٹر شایر کے مزید دیہی علاقوں میں کام کرتی ہے ۔ یہ علاقہ یو کے کے ازحددلچسپ، گونا گوں اور رنگین علاقوں میں سے ایک ہے ۔ یہی نہیں بلکہ یہ علاقہ محفوظ ترین علاقوں میں سے بھی ایک ہے ۔   

لیکن جرائم سے وابستہ حادثات پھر بھی ہو سکتے ہیں ۔ اس لیے آپ کو اپنی ذاتی حفاظت کا خیال رکھنا چاہئیے اور  اپنی  چیزوں کی نگرانی کرنی چاہئیے ۔

گھر سے باہرہوں تو یہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی چیزیں ہمہ وقت آپ سے دور نہ ہوں ۔ اپنی چیزوں کو کاندھے پر لٹکا کر نہ چلیں کیونکہ وہاں سے وہ بہ آسانی چھینی جا سکتی ہیں ۔  اُن جگہوں پر کاندھے پر چیزیں لٹکا کر نہ چلنا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے جب آپ بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ہوں، جیسے بس میں یا کسی مصروف سڑک پر ۔ اپنے بیگوں یا دیگر سامان کو بھی ہمیشہ اپنے سے قریب رکھیں ۔

اگر رات کے وقت پیدل جانا ہو تو ایسی جگہوں سے گزریں جہاں پر چہل پہل ہو اور وہ جگہیں خوب روشن ہوں ۔  سڑک پار کرتے وقت ہوشیاررہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ٹریفک کی سِمت اُس معمول سے مختلف ہو جس کے آپ عادی ہیں ۔

جب رات میں بس یا ٹرین سے سفر کریں تو اُن اسٹیشنوں کو استعمال نہ کریں جو سُنسان مقامات پر ہوتے ہیں اور ایسی جگہوں پر انتظار نہ کریں جہاں پر روشنی کم ہو ۔ 

اگر آپ ٹیکسی سے سفر کر رہے ہیں تو وہ ٹیکسی لیں جن کو لوکل اتھارٹی (مقامی انتظامیہ) نے  لائیسینس جاری کیا ہوتا ہے ۔ اُس ٹیکسی میں ایک ایسا لائسینس لگا ہوگا جس کی میعاد غیر مدتی ہوتی ہے اور ٹیکسی ڈرائیور نے نے ایک بَیج لگایا ہوا ہوتا ہے ۔

اسلحہ اور منشیات

یاد رکھیں یو کے میں چاقو چھری اور بندوق وغیر جیسا اسلحہ لے کر چلنا غیر قانونی ہے، اور ‘سی ایس اسپرے’ اپنے پاس رکھنا بھی غیر قانونی ہے، گو کہ  یوروپ کے دیگر ممالک میں سی ایس اسپرے کی اجازت ہے ۔  

جو منشیات غیر قانونی قرار دی جا چکی ہیں اُن کو اپنے پاس رکھنا منع ہے ۔ ایسی منشیات میں گانجا (cannabis)، بھنگ (marijuana) اور چرس (hashish)  بھی شامل ہیں ۔  

سڑکیں استعمال کرنا  

یو کے میں ڈرائیونگ کے قوانین مختلف ہیں ۔ اس لیے ان سے خود کو آگاہ رکھنا اہم ہے ۔

شراب پینے کے بعد گاڑی چلانا غیر قانونی ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف سڑکوں پر گاڑی چلانے کی زیادہ سے زیادہ رفتار بھی          الگ الگ ہوتی ہے ۔ آپ کاڈرائیونگ لائیسنس ہمیشہ آپ کے پاس ہونا چاہئیے تاکہ اگر کوئی پولیس آفیسر آپ سے وہ دکھانے کے لیے کہے تو آپ دکھا سکیں ۔ گاڑی چلانے کے قاعدے قانون کو  ‘ہائی وے کوڈ’ کہتے ہیں ۔ اُس سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ  www.gov.uk  دیکھیں جو  ‘Travel and Transport’   سیکشن میں دی گئی ہے ۔  

ویب سائٹ کے دیگر حصے آپ اپنی زبان میں پڑھ سکتے ہیں ۔ ایسا کرنے

 کے لیے آپ کو خودکار ترجمہ سروسز استعمال کرنی پڑیں گی ۔

ایک خارجی طریقے کے ذریعے ہماری ویب سائٹ کا ترجمہ خود بخودکر دیا جاتا ہے ۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ اس میں کچھ غلطیاں رہ گئی ہوں ۔ کسی بھی قسم کی قانونی صلاح پر عمل کرنے سے پہلے برائے مہربانی ترجمہ کی توثیق کر لیں ۔ 

آگے

Page feedback
Was this page useful? *
What best describes the reason for your visit today?